شہری پر تشدد، عدالت کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) شہری پر تشدد، عدالت کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا .

جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی . عدالت نے مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا . عدالت نے مفرور ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے . عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط کے ذریعے ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا . مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلیے پولیس سے تعاون کیا جائے . ملزم شہزاد اعوان کیس میں مفرور ہے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے . پولیس چالان کے مطابق ملزم ملک شہزاد سمیت 3 ملزمان شہری ملک اسلم کے گھر مسلح داخل ہوئے . ملک اسلم کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ مفلوج کردیا . خواتین سے بدتمیزی کی مدعی مقدمہ کو زدکوب کوب کیا . مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں دیں . وکیل مدعی نے موقف دیا کہ پولیس نے مقدمہ کو بی کلاس کردیا تھا . سیشن عدالت میں بی کلاس رپورٹ کو چیلج کیا . سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کردیا . عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پروگریس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے . پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان میں عمران شاہ اور قیصر شامل ہیں . ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج ہے . . .

متعلقہ خبریں