بھارتی سکھ برادری کا کنگنا رناوت کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی سکھ برادری نے بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔کنگنا رناوت ایک ایسی اداکارہ ہیں جو آئے دن اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں کی دُنیا میں سب سے آگے رہتی ہیں اور اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔
اب حال ہی میں کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جوکہ سکھ برداری کے خلاف تھی، اداکارہ کے اس متنازع بیان کے بعد بھارت کی سکھ برادری نے اُن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے اُنہیں پاگل خانے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت کو پاگل اسپتال منتقل کردیا جائے یا پھر جیل میں بند کردیا جائے۔منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ’کنگنا رناوت نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو خالصتانی تحریکوں کے طور پر اور مزید سکھ کمیونٹی کو خالصتانی دہشت گرد قرار دیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف بھی انتہائی توہین آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، اُن کی اس حرکت نے پوری دنیا میں آباد سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘
منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ’سکھوں کے خلاف کنگنا کی ذاتی نفرت اُن کے کئی بیانات سے واضح ہوچکی ہے، اب جب زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے تو وہ سکھوں کو یہ کہہ کر اکسانے کے لیے 1984 کے حوالہ جات واپس لا رہی ہیں کہ وہ دہشت گرد ہیں اور سکھوں کو سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جوتی کے نیچے مچھروں کی طرح کچلا گیا تھا اور سکھ اسی سلوک کی مستحق ہے جو ان کے ساتھ کیا گیا تھا۔‘سکھ برداری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ’کنگنا رناوت کی نفرت انگیزی کی بناء پر اُن سے پدماشری ایوارڈ واپس لیا جائے اور اُن کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ ’خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کے بازو مروڑ رہے ہیں لیکن اُس ایک خاتون وزیراعظم کو نہ بھولیں جس نے انہیں جوتے تلے کچل دیا تھا، اُنہوں نے اس کمیونٹی کو کتنی ہی تکلیفیں پہنچائیں، اُنہوں نے اپنی جان کی قیمت پر انہیں مچھروں کی طرح کچل دیا لیکن قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیا۔‘

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

3 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

3 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

4 hours ago