موسم سرما میں خشک اور پھٹے ہونٹوں سے کیسے بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نرم وملائم ہونٹ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں، لیکن اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحتمند رکھنا سب سے اہم ہے . ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیا جائے تو آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحتمند ہوسکتے ہیں .

سردیوں میں ہماری جلد بے حد خشک اور بے جان نظر آتی ہے اور ہمیں انہیں تر رکھنے کے لیے بار بار اسے موائسچرائز کرنا پڑتا ہے . خشک موسم کے باعث پھٹے ہونٹ کیسے سردیوں میں بھی نرم اور ملائم رہیں گے اس کیلئے چند گھریلو نسخوں پر عمل کرنا ہوگا .

ایکسفولیئٹ کرنا

جس طرح ہمارے چہرے اور جسم کو ایکسفولیئشن کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے ہونٹوں کو بھی اسکرب کرنا بہت ضروری ہے . ہونٹوں کو روزانہ چینی میں لیموں ملا کر اسکرب کرنے سے بے جان جلد نکل جاتی ہے اور اس کے بعد ہونٹوں کو فوراً موائسچرائز کرنے سے آپ کے ہونٹ نرم ہو جائیں گے .

پانی کا زیادہ استعمال

سردیوں میں ہم پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں اور پھر ہمیں یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے ہونٹ خشک اور پھٹ جاتے ہیں . سردی ہو یا گرمی ہمیں دن میں پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے کیونکہ پانی سے جلد بھی ترو تازہ رہتی ہے .

شہد کا استعمال

ہمیں اپنی خوراک میں شہد کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے جس سے جلد ترو تازہ رہتی ہے . سردیوں میں روزانہ شہد میں لیموں ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے آپ کے ہونٹ خشک نہیں ہوں گے . اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے اچھے معیار کا لپ بام لگائیں . بیدار ہونے کے بعد کسی خشک جلد کو ختم کرنے کیلئے نم کپڑا یا دانتوں کا برش آہستگی سے اپنے ہونٹوں پر استعمال کریں . اس سے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بھی فروغ ملے گا .

وٹامن ای کا استعمال

اگر آپ کے پاس وٹامن ای کیپسول ہیں تو آپ آسانی سے کھول کر اس کے اجزاء کو اپنے ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں . وٹامن ای خون گردش کو بڑھاتا ہے اور آپ کے ہونٹوں کو نرم اور اس کی جلد کے نئے خلیوں کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے .

ایلو ویرا کا استعمال

ہونٹوں کی صحتمند رکھنے کیلئے آپ خالص ایلو ویرا جل بھی خرید سکتے ہیں یا اپنے گھر میں ایلووہرا پودے کے پتے کو توڑ کر بھی اس سے ایلوویرا حاصل کر سکتے ہیں . ایلو ویرا میں شفا بخش خصوصیات ہیں جو کہ ہونٹوں کیلئے فائدہ مند ہیں . . .

متعلقہ خبریں