اسٹارلنک کو لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا، عارضی رجسٹریشن منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ملک میں جدید سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دستیابی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ یہ رجسٹریشن 21 مارچ کو دی گئی تھی تاکہ کمپنی ابتدائی تیاریوں اور حکومتی تقاضوں کو پورا کر سکے، تاہم جون میں اس کی مدت ختم ہوگئی اور کمپنی مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں سروس فراہم کرنے کے لیے مستقل رجسٹریشن صرف اس صورت میں دی جا سکتی ہے جب کمپنی لائسنس حاصل کرے۔ اسٹارلنک تاحال یہ لائسنس حاصل نہیں کرسکا۔
اسٹارلنک کے حکام نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور حکومت کی حتمی پالیسی کے واضح ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert