عمران خان کا سب سے بڑا کارڈ ان کی قید ہے, حامد میر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سب سے بڑا کارڈ ان کی قید ہے۔
نجی ٹی وی سنو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی دیر قید میں رہیں گے اتنی ہی حکومت کی ناکامیاں سامنے آتی رہیں گی۔جب تک وہ جیل کے اندر رہیں گے تب تک پاکستان کے باہر ان کی پوزیشن مضبوط رہے گی اور حکومت دفاعی پوزیشن پر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے کچھ رہنماؤں کو عالمی سیاست کا پتا ہی نہیں، در حقیقت یہ حکومت عمران خان کے ہاتھ میں کھیل رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert