رضوان کیT20 رینکنگ میں بہتری، بابر بدستور ٹاپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ، بابر اعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹسمینوں کی ابتدائی تین پوزیشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔پاکستان کے بابر اعظم کا نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، البتہ ان کے اوپننگ پارٹنر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے مارکہم ہیں، جبکہ فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے کرس جارڈن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ، البتہ ابتدائی پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 11 واں نمبرہوگیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے۔
آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی ٹاپ پر ہیں۔

Recent Posts

پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

1 min ago

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا کی…

7 mins ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری…

10 mins ago

دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی…

14 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور…

18 mins ago

آئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مزید قرض کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر اعلامیہ…

23 mins ago