جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 نومبر سے صوبے کے نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن، ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے . خیال رہے کہ پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے چند روز قبل اہم فیصلے کیے تھے . صوبائی حکومت کی جانب سے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کا نوٹی فکیشن آج جمعہ کے روز جاری کیا گیا . اس سے قبل ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ، تعلیمی ادارے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے ، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد جاری رہے گا اس دوران سرکاری ، پرائیوٹ تعلیمی ادارے اسکولز کالجز اور اکیڈمیز نہیں کھولے جائیں گے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے، اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹی ہو گی، فیصلے کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا، نوٹیفیکیشن جاری . نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے .
متعلقہ خبریں