ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی مسلسل اضافہ جاری ہے،ایک ہفتے کے دوران گھی کا اڑھائی کلو ٹن مزید 19 روپے تک مہنگا، اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 979روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن دو روپے،آلو ایک روپے مہنگے،رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی دیکھی گئی،رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی،چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی ہوئی،رواں ہفتے بریڈ،مٹن،چائے کی پتی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی کی لہر کم نہ ہوسکی،ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،رواں ہفتے دالیں،گھی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . جمعہ کو ادادہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفر اعشاریہ 67 فیصد کی معمولی کمی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد ہے .
متعلقہ خبریں