وزیراعظم کا ممنون ہوں کہ اُنہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے . اس لئے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہا ہوں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے . روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہولہذا بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتا ہوں .
متعلقہ خبریں