احمد علی اکبر شادی کب کریں گے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا گیا ہے ۔احمد علی اکبر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار آ ج کل نجی چینل پر نشر ہونے والے اپنے ایک ڈرامے میں بہترین اداکاری کے سبب سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں۔ایسے میں اُن کے مداح اور فالوورز اُن کی ذاتی زندگی سمیت شادی سے متعلق بھی جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
احمد علی اکبر تاحال غیر شادی شدہ ہیں جبکہ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی کوئی مل جائے گا وہ شادی کر لیں گے۔‘