موبائل کو پانی کے اندر کیسے استعمال کریں ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں اور پانی کے اندر موجود چھوٹی مچلھیوں سے لے کر بڑی مچھلیوں تک آبی حیات کی تصاویر لینا چاہتے ہیں یا پھر ان کی حرکات کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو لاکھوں روپے کا انڈر واٹر کیمرہ خریدنے کی ضرورت نہیں . آپ بطور فوٹوگرافر یہ کام آپ بہت سستے میں کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ مشقت کی ضرورت بھی نہیں بلکہ آپ کے پاس موجود کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی اسمارٹ فون پانی کے اندر تصاویر یا ویڈیوز لے کر آپ کا شوق پورا کرسکتا ہے .

اس کے علاوہ اگر کوئی سیروتفریح کے لیے سمندر یا پھر پانی کے مقامات پر جانا چاہتا ہے لیکن وہاں موبائل فون کے پانی میں گرجانے کے ڈر سے تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے کتراتا ہے تو ایسے لوگوں کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم نے ان کی مشکل کا حل نکال لیا ہے . اگر آپ تصاویر یا ویڈیوز سمیت کسی بھی مقصد کے لیے پانی کے اندر اپنے اسمارٹ فون کا کیمرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر پانی کے اندر رہتے ہوئے اپنے کسی دوست کو فون کال کرنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر عمل کریں . پانی کے اندر آبی حیات کی تصاویر یا پھر اپنی تصاویر لینے کے لیے آپ کو بھاری بھرکم کیمروں کی ضرورت نہیں بلکہ آپ صرف اور صرف ایک پلاسٹک بیگ کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ایک ایئرلاک زپ درکار ہوگا جو اس پلاسٹک بیگ کو اوپر سے اچھی طرح پیک کردے تاکہ یہ بیگ پانی سے محفوظ رہے . پلاسٹک بیگ اگر اوپر سے ایئرلاک کے ذریعے اچھی طرح سے بند کردیا جائے تو اس میں پانی کا قطرہ جانے کی بھی گنجائش نہیں رہتی اور نہ ہی اس میں نمی جاسکتی ہے جس کے باعث آپ کا موبائل فون پانی کے اندر بھی مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے . پانی میں خود اترنے یا پھر اپنے موبائل فون کو اتارنے سے پہلے اپنے اسمارٹ فون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال دیں اور اسے اچھی طرح سے پیک کرلیں تاکہ آپ پانی کے اندر کیمرہ استعمال کرسکیں اور کیمرے کے لینس کے آگے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو . اب اوپر سے اس پلاسٹک بیگ کو ایئرلاک سے مکمل طور پر بند کردیں ، یہ کرنے کے بعد اب آپ بے فکر ہوکر اپنے موبائل فون سے پانی کے اندر آب حیات کی تصاویر یا ویڈیوز لے سکتے ہیں . موبائل فون کے لیے واٹر پروف پلاسکٹ بیگ یا پھر نارمل پلاسٹک بیگ کے ساتھ ایئر لاک یا زپ لاک کسی بھی موبائل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوگا اور آپ اپنی ضرورت کے تحت اسے کسی بھی اسٹور سے آن لائن بھی منگوا سکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں