موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سے کی جانے والی کال سستی کردی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جاری کردی اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (ایم ٹی آر) 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے۔یہ نرخ یکم جولائی 2022 سے مزید کم ہو کر 0.40 روپے فی منٹ ہو جائیں گے، ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام شعبے کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔پی ٹی اے کو توقع ہے کہ ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین” مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز “جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
جبکہ توقع ہے کہ یہ آف نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔اس کے علاوہ چھوٹے آپریٹروں کوبڑے آپریٹروں کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی اس حوالے سے فائدہ ہوگا۔جولائی 2021 میں پی ٹی اے نے ایک مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر یعنی 0.70 روپے فی منٹ اب بھی 2018 کی ایم ٹی آر روپے ڈٹر منیشن اور خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے۔
ٹیلی کام شعبے کی سماعت اور مکمل تجزیہ کے بعد، پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور اے جے کے/جی بی میں موبائل نیٹ ورکس سے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس (یعنی مقامی، طویل اور بین الاقوامی آنے والی کالوں) کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے۔جو کہ جنوری سے جون 2022 تک 0.50 روپے فی منٹ ، جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.40 روپے فی منٹ اورجولائی 2023 کے بعد 0.30 روپے فی منٹ ہو ں گے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago