حماد اظہر کا انڈیا کو کرارا جواب،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کے اعتراف پر وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے اہم بیان دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ نےپاکستان کےمؤقف کی تصدیق کردی ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کا تیکنیکی معاملہ سیاسی بناکر خراب کررہا ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کےحوالےسے ہماری پیشرفت سےانکار نہیں کیاجاسکتا،جلد ہی ہم اپنےدونوں ایکشن
پلان مکمل کرلیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جی پی رہنماؤں کے سامنے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے گرےلسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کا سوال اٹھایا تھا، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےگرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی۔انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مذ موم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے، لیکن ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Recent Posts

ایرانی تیل اسمگلنگ سے متعلق لسٹ میں اسد اللہ بلوچ کا نام شامل کرنا الزام تراشی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ…

3 mins ago

بلوچستان میں وزرا اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند تعیناتیاں کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا…

9 mins ago

ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم کو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کیلئے کتننے رنز درکار ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا…

24 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک کیوں گرگئی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 227 روپے…

31 mins ago

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو کی آپریٹر کمپنی کو اضافی رقم دینے کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، ماس…

37 mins ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے…

48 mins ago