تیاریاں کرلیں، پاکستانیوں کیلئے حج کی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان امسال سعودی عرب کی ریڈ لسٹ سے نکل جائیگا ۔ سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم جبکہ اخراجات زیادہ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت مذہبی امور نے امسال حج پالیسی، حج کوٹہ پر بریفنگ دی۔ وزارت مذہبی امور حکام نے بتایا کہ گذشتہ دو سال سے پاکستانی شہریوں کا حج نہیں ہوسکا صرف سعودی عرب میں رہائش پذیر مقامی افراد نے حج کیا۔ 2022 حج پالیسی پر کام کررہے ہیں وزارت مذہبی امور کے مطابق دو قسم کا کوٹہ شامل ہے۔60 فیصد کوٹہ ہمارا جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ آپریٹرز کا ہوتا ہے۔ اس دفعہ آئی ٹی بیسڈ حج ہوگا معاونین کو آئی ٹی سے روشناس کرانا ہوگا۔

سعودی حکام نے حجاج کو پیکیجڈ خوراک دینے پر زور دیا ہے سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے اخراجات کے اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ جس پر سینیٹر عبدالغفور حیدری کے کہا کہ اگر دورانیہ کم ہوگا تو پھر تو اخراجات کم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بریفنگ اردو میں ہونی چاہیے ۔یہ ہماری علاقائی اور قومی زبان ہے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں گارڈین اور وارڈز ایکٹ 1890 میں ترمیمی بل 2021 پربھی بحث ہوئی ۔ ترمیمی بل سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے اس حوالے سے ریمارکس دیئے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس ترمیمی بل کو مسترد کیا ہے ۔ تاہم کمیٹی نے ترمیمی بل پر اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت قانون سے رائے طلب کرلی اور آئندہ اجلاس پردونوں اداروں کے نمائندوں کو طلب کرلیا ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

1 min ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

6 hours ago