ایران میں مظاہرین کے آمر مردہ باد ، مرگ بر خامنہ ای کے نعرے

تہران (قدرت روزنامہ) ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آمر مردہ باد ، مرگ بر خامنہ ای کے نعرے لگانے لگے ۔

العربیہ کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی کے ستائے شہری ایران کی سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی میں سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا ۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مظاہرین آمر مردہ باد‘‘ اور ’’مرگ برخامنہ ای‘‘کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ وزیر توانائی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے وزیرتوانائی کو ’’نااہل‘‘ قرار دیا ۔

مشکوک افراد کے رابطے کا معاملہ اورپابندی ، عمر اکمل نے آخر کار اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی ،ویڈیو بیان جاری

ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی پیر کے روز شمالی شہروں میں مظاہروں کی خبر نشر کی جبکہ نیم سرکاری میڈیا کے مطابق مظاہرین بار بار بجلی کی بندش اور پانی کی سپلائی منقطع ہونے کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں ۔

ادھر ایرانی حکومت کا معاملے پر کہنا ہے کہ گرمی کی شدعت کے باعث بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے کہ رسد کم ہے ، رسد میں کمی کی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے ، اس کے علاوہ لوگ کرپٹو کرنسی کے ذریعے زرتلافی پر بجلی استعمال کررہے ہیں۔

ایرانی صدر نے بھی گزشتہ روز عوام سے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر معذرت کی اور ساتھ ہی کہا کہ بحران پر قابو پانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر بجلی کا استعمال نہیں کریں ۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

34 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

42 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

50 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

53 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago