ایران میں مظاہرین کے آمر مردہ باد ، مرگ بر خامنہ ای کے نعرے

تہران (قدرت روزنامہ) ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آمر مردہ باد ، مرگ بر خامنہ ای کے نعرے لگانے لگے . العربیہ کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی کے ستائے شہری ایران کی سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی میں سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا .

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مظاہرین آمر مردہ باد‘‘ اور ’’مرگ برخامنہ ای‘‘کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ وزیر توانائی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں . مظاہرین نے وزیرتوانائی کو ’’نااہل‘‘ قرار دیا . مشکوک افراد کے رابطے کا معاملہ اورپابندی ، عمر اکمل نے آخر کار اعتراف کرتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی ،ویڈیو بیان جاری ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی پیر کے روز شمالی شہروں میں مظاہروں کی خبر نشر کی جبکہ نیم سرکاری میڈیا کے مطابق مظاہرین بار بار بجلی کی بندش اور پانی کی سپلائی منقطع ہونے کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں . ادھر ایرانی حکومت کا معاملے پر کہنا ہے کہ گرمی کی شدعت کے باعث بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے کہ رسد کم ہے ، رسد میں کمی کی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے ، اس کے علاوہ لوگ کرپٹو کرنسی کے ذریعے زرتلافی پر بجلی استعمال کررہے ہیں . ایرانی صدر نے بھی گزشتہ روز عوام سے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر معذرت کی اور ساتھ ہی کہا کہ بحران پر قابو پانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر بجلی کا استعمال نہیں کریں . . .

متعلقہ خبریں