بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا: علیمہ خانم

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی رہائی کیلیے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
علیمہ خانم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلیے اس بار ہمارا ٹھکانہ ڈی چوک نہیں بلکہ براہ راست اڈیالہ جیل ہوگا، حکومت بانی پی ٹی آئی سے منسوب جھوٹے بیانات میڈیا کو جاری کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے عمران خان کی رہائی کیلیے 100 نشستوں پر کامیابی دلوائی، خیبر پختونخوا والوں نے پنجاب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
