غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیلیے ڈیڈ لائن ختم، ملک گیر کارروائی شروع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کیلیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف ملک گیر کارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی میں 4 جولائی سے 25 جولائی تک 158 افغانیوں کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مزید جانچ پڑتال کیلیے کیمپ منتقل کر دیا گیا، کیمپ سے متعدد افغانی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ بغیر ویزا پاکستان میں رہنے والے افغان شہریوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کی غیرقانونی دستاویزات بنانے میں ملوث 2 نادرا افسران گرفتار

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گرفتار افراد اور کارروائی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات جاری کیے تھے۔

WhatsApp
Get Alert