ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد ،گنداخہ اور جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش، کچے مکانات گرنے سے 25افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد گنداخہ جھل مگسی بھاگ ودیگر علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ موسلادھار بارش گلی کوچوں بازاریں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے کچے مکانات کے گرنے سے 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے آامدورفت کے راستے بند عوام کو سخت مشکلات کا سامنا بارشوں کا پانی گھروں میں داخل انسانی زندگی مفلوج چھتر کا سیلابی پانی ربی میں داخل ہونے سے سیلاب کا خطرہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ڈیرہ مراد جمالی بھاگ ناڑی جھل مگسی گنداواہ اوستہ محمد گنداخہ ودیگر علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے انسانی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا بارشوں کا پانی گھروں دکانات گلی محلوں میں داخل ہوکر جھیل کا منظر پیش کرنے لگا سینکڑوں کچے مکانات گر گئے امدہ اطلاعات کے مطابق 25 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی غربی اور شرقی میں بارشوں کے پانی گھروں میں داخل ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ پیدا کردیا جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ادھر چھتر فلیجی کا سیلابی پانی ربی کینال میں داخل ہوگیا جس سے قریبی ابادی کو سیلابی خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
