ایسا مقام جہاں زمین ختم ہو جاتی ہےاور۔۔۔بالآخر سائنسدانوں نے دنیاکا آخری کونا دریافت کر لیا

شون(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں دنیا کا کوئی کنارہ نہیں لیکن اس کے باوجود ایک مقام ایسا بھی ہے جسے “اینڈ آف دی ورلڈ” کہتے ہیں۔ یعنی دنیا یہاں ختم ہو جاتی ہےناروے کے شہر شون کے شمال کا مقام “اینڈ آف دی ورلڈ” کہلاتا ہے۔ اس مقام پرنارویجن سمندر دنیا کے 20 فیصد حصے کے مالک بحراوقیانوس سے ملتا ہے اور خشکی کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے ۔

دنیا بھر سے ناروے آنے والے افراد اس مقام پر پہنچنا اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہیں۔پانی میں ڈوبی چٹانیں اور صدیوں پرانے ٹوکری والے لائٹ ہائوس کا انداز اس مقام کو اور بھی دلچسپ بناتا ہے۔ اینڈ آف دی ورلڈ نامی اس مقام کا صرف نام ہی جازبیت کی نشانی نہیں۔ یہاں سرد ہوائیں اور تیز دھوپ دونوں ساتھ ساتھ ملتے ہیں۔ویسے تو دنیا گول ہے لیکن جسے بھی اینڈ آف دی ورلڈ دیکھنا ہو یہیں آتا ہے اور موسم کا خوب لطف اٹھاتا ہے۔