اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے، مراد علی شاہ

پشاور (قدرت روزنامہ)مراد علی شاہ نے کہاکہ خیبرپختونخواہ والوں کو بھی پتہ چل گیا کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی غر یبوں کی آواز ہے، آج ہم نے دیکھا دیا جلسہ ایسا ہوتاہے .

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پشاور والوں نے پیپلزپارٹی کی حق میں فیصلہ دےدیا . اس سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات آج سے 54 سال پہلےجیسے ہوگئے ہیں . پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، جب تک غریب عوام کی حالت نہیں بدلےگی معیشت بہترنہیں ہوسکتی . ان کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹی سیاست نہیں کرتے، باتوں سے کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت کیلئے اٹھنا پڑے گا . پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم قربانیوں کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم بھٹوکی جمہوریت کی بات کرتے ہیں . ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پہنچ گئے ہیں، جوکچھ دیرکے بعد جلسے سے خطاب کریں گے . اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پشاورمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پشاور نے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کا ہے . انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب عوام جاگیرداروں کی ظلم کا شکار تھے . قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جاگیرداروں کی ظلم سے نجات دلائی، آج بھی عوام مشکلات کا شکار ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی . . .

متعلقہ خبریں