چیئرمین نیب کی ویڈیو سب سے پہلے میرے پاس لائی گئی میں نے ان کو روک دیا تھا اور انہیں کہا کہ ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دوست کچھ لوگوں کو میرے پاس لائے تھے جن کے پاس کافی ویڈیوز موجود تھیں . اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان میں چیئرمین نیب کی بھی کچھ ویڈیوز تھیں لیکن میں نے انہیں روک دیا تھا اور انہیں کہہ دیا تھا ان ویڈیوز کیساتھ جو مرضی کیا جائے لیکن ہم اس کام میں نہیں پڑیں گے .

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئیں اگر چیئرمین نیب وہ سن لیں تو شاید خود ہی چھوڑ دیں،چیئرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا،مریم نواز نے اگر کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کارروائی کریں،تیس سے زائد کمیشن بنے ،کسی کمیشن سے توقع نہیں وہ کوئی رپورٹ دے گا، ایک سال سے براڈ شیٹ سامنے آیا ہے ، نیب ابھی تک خاموش ہے ،ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں،سعودی عرب اور آئی ایم ایف معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی . عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ نام نہاد ملک کا احتساب کا نظام ملک میں تباہی پھیلا رہا ہے . انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو باتیں ہوئیں اگر چیئرمین نیب وہ سن لیں تو شاید خود ہی چھوڑ دیں . انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو تاحیات نوکری بھی دے دیں تو ملک کون چلائے گا . انہوںنے کہاکہ حکومت نے کرونا مریضوں کو بھی نہیں بخشا انہوںنے کہاکہ ایک ہفتہ ہو گیا اس بات کو سامنے آئے ہوئے،چیئرمین نیب کی آنکھیں، منہ ابھی تک بند ہے . انہوںنے کہاکہ ایک سال سے براڈ شیٹ بھی سامنے آیا لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے . انہوںنے کہاکہ یہاں ایک قرضہ کمیشن بھی بنا تھا تاہم تین سال سے اسکی رپورٹ سامنے نہیں اسکی . انہوںنے کہاکہ چینی کمیشن بنا ، ستر روپے والے چینی ڈیڑھ سو روپے پہنچ گئی لیکن آج تک چینی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی . انہوکںنے کہاکہ ملکی حالات سے عوام بہت پریشان ہیں،سعودی عرب اور آئی ایم ایف معاہدوں سے مزید مہنگائی آئے گی . انہوںنے کہاکہ ہمارا کام ہے ملک کی خرابیاں اور وجوہات عوام کے سامنے رکھیں انہوںنے کہاکہ ملک کے معاملات کو بہتر کرنے کا پہلا قدم شفاف انتحابات ہے ،نیب کو ختم کردیں یا ایک شق ایڈ کر دیں کہ اسکا اطلاق صرف مسلم لیگ (ن پر ہو گا . ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر بتا دیں کس سیاست دان سے کتنے پیسے ریکور ہوئے؟،جس ملک میں چیف جسٹس عدالتی فیصلوں اور الیکشن پر انداز ہو ،اس ملک میں انصاف باقی رہ جاتا ہے . انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے اگر کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کارروائی کریں،تیس سے زائد کمیشن بنے ،کسی کمیشن سے توقع نہیں وہ کوئی رپورٹ دے گا . شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ 4 وزارتوں میں چوری پر چیئرمین نیب خاموش ہیں، ملک میں کمیشن ہی کمیشن بن رہے ہیں لیکن نتیجہ سامنے نہیں آتا . . .

متعلقہ خبریں