ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے . قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا . واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے . عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کی بڑی کمی نوٹ کی گئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں دریافت کیا گیا ہے . قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے . اس طرح صرف ایک ہی روز میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں ترین کمی ہوئی ہے جو دس فیصد تک ہے . دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہو گئی . نجی ٹی وی نیو ٹی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہو گئی ہے، ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے .
متعلقہ خبریں