وڈھ میں سردار اختر مینگل پر حملے کے خلاف تاجروں کا تین روزہ سوگ، کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان

یہ حملہ صرف بی این پی پر نہیں بلکہ پوری بلوچ قوم کے جذبات پر حملہ ہے،انجمن تاجران وڈھ
وڈھ(قدرت روزنامہ )کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کارکنان پر خودکش حملے کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح وڈھ میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انجمن تاجران وڈھ نے اس سانحے کے خلاف تین روزہ سوگ اور مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بازار، مارکیٹس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز تین دن تک بند رہیں گے۔انجمن تاجران کی قیادت نے کہا کہ یہ حملہ صرف سردار اختر مینگل یا بی این پی پر نہیں بلکہ پوری بلوچ قوم کے جذبات پر حملہ ہے۔ بلوچ عوام کے حقوق اور جمہوری سیاست پر یقین رکھنے والے ہر شخص کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دہشتگردوں کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ بلوچ قوم اپنے رہنماں کے ساتھ کھڑی ہے، ہڑتال اور سوگ منایا جا رہا ہے۔ترجمان انجمن تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحے کی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں، سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور شہدا کے لواحقین کو معاوضہ و امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تین روزہ سوگ اور ہڑتال کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور شہدا کی یاد میں خاموشی کے ذریعے قومی یکجہتی کا پیغام دیں۔ آخر میں انجمن تاجران وڈھ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

WhatsApp
Get Alert