انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 45 ہزار 369 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے اندر اندر 1033 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اب تک انڈیکس 44 ہزار 335 پوائنٹس پر آ گیاہے . .

متعلقہ خبریں