’’عاصم اظہر سوتیلے بھائی نہیں ہیں بلکہ۔۔۔‘‘ اداکارہ میرب علی نے اپنے اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان تعلق سے متعلق واضح اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماڈل میرب علی نے اپنے اور عاصم اظہر سے متعلق گردش کرتی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میرب علی سے ایک ویب شو کے دوران عاصم اور ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کزنز ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوتیلے بہن بھائی بھی نہیں ہیں، میں نے اتنی عجیب خبر پڑھی کہ عاصم میری دوسری امی کے بیٹے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میری کوئی دوسری امی نہیں ہیں، میری ایک امی اور ایک ابو ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


یاد رہے کہ رواں سال جولائی سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں دیکھی گئی تھیں کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین یہ بھی کہہ رہے تھے کہ میرب اور عاصم رشتہ دار ہیں۔
یہ خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔بعدازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور دونوں کئی دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہے تھے۔