پاکستان

ریلوے کا بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں پر ہزاروں روپے کا جرمانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کے حکام نے اندرون ملک ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں پر ہزاروں روپے کا جرمانہ کردیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس میں چھاپہ مار کر بغیر ٹکٹ 14 مسافروں سے 7 ہزار 950 روپے کا کرایہ اور 4 ہزار 630 روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس پر بھی چھاپہ مارا گیا اور بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے 20 افراد کو پکڑ کر ان سے کرائے اور جرمانے کی مد میں7 ہزار 400 روپے وصول کیے گئے۔
اس کے علاوہ خیبر میل میں ناقص صفائی، غیر معیاری اشیاء پر ڈائننگ کار مینجر کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ شالیمار ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 11 مسافروں سے 8 ہزار 70 روپے وصول کیے گئے۔

متعلقہ خبریں