ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

کابل(قدرت روزنامہ) طالبان نے ایران سے سرحدی جھڑپوں میں 9 ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے . طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایران سے جھڑپیں مقامی سطح پرغلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھیں لیکن افغان اورایرانی حکام کے باہمی رابطوں کے باعث اب صورتحال قابو میں ہے .

دوروزقبل نمروزکے سرحدی علاقے میں ایران اورطالبان کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئیں تھیں جس میں مقامی طالبان حکام نے ایران کی3چیک پوسٹوں پرقبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا . نمروز کے گورنرکے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فیول کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی جھڑپوں کی وجہ بنی تھی . جھڑپوں میں ایک طالبان جنگجو زخمی ہوا تھا . ایرانی حکام نے طالبان کے ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے بیان پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں