مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، فاروق ستار

لاہور (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، سندھ کی حکمرانی بد سے بد تر کی طرف جارہی ہے، دیہی اور شہری میں خلیج بڑھتی جارہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، عوام مایوس ہوگئے، ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے تنگ نظر آرہے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ آج وسیع ترمفاہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں۔

Recent Posts

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری…

2 mins ago

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی…

6 mins ago

حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں…

17 mins ago

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

24 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

31 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

35 mins ago