ن لیگ سمیت تین بڑی جماعتوں سے اتحاد پر غور، جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ہم خیال گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم مشاورتی اجلاس سیاحتی مقام نتھیا گلی میں طلب کر لیا۔اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی کہ آئندہ انتخابات میں کیا حکمت عملی ہو گی۔اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں ایک گروپ اور ایک نشان کے تحت الیکشن لڑا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں مستقبل میں ن لیگ، ق لیگ سمیت پیپلز پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق

جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے 40 کے قریب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کو نتھیا گلی مری میں بھی طلب کیا ہے جو 4 اگست تک جاری رہے گا۔ارکان اسمبلی کے قیام و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترین نے قریبی سینئر رفقا مشاورت کی ہے کہ مستقل میں عمران خان کے ساتھ مکمل طور پر صلح نہیں ہوتی تو اس صورت میں کیا لائحہ عمل ہونا چاہئیے۔کیونکہ بجٹ منظوری کی مجبوری کے تحت وزیراعظم اور حکومت کو وقتی طور پر ریلیف دینا پڑا جبکہ اصل صورت حال مختلف ہے۔قومی امکان ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم خیالوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا سیاسی نقشہ ابتدائی طور پر زیربحث آئے گا۔جہانگیر ترین نے تمام ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز، سفارشات ساتھ لے کر آئیں اور اپنے اپنے انتخابی حلقوں کی رپورٹ بھی تیار کریں کہ وہاں تحریک انصاف کا کتنا ووٹ ہے اور دیگر جماعتوں کا کتنا ووٹ ہے۔مزید یہ کہ کس جماعت کے ساتھ اتحاد فائدے میں رہے گا۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

4 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

9 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

15 mins ago

اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ)راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ گیری…

20 mins ago

مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف میں کم ہوتی دوریاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے…

26 mins ago

وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم…

29 mins ago