پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے . خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک احسان اور کردیں:وزرا کو معاف نہ کریں:پی ڈی ایم رہنما کا الیکشن کمیشن کو ایک اور مشورہ سامنے آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک احسان اور کردیںاپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے الیکشن کمیشن کو وزرا کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک احسان اور کردیں گے تو کام ہوجائے گا
اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزرا کی آج معافی قبول کرلی گئی تو آئندہ پھر یہ لوگ آئینی ادارے، سربراہ اور معزز اراکین کے خلاف ہرزہ سرائی کریں گے . الیکشن کمیشن پرالزامات کے بعد فواد چوہدری اور پھر اعظم سواتی کے معافی مانگنے پر ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وطیرہ رہاہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے .
متعلقہ خبریں