فہد مصطفیٰ پر دوران ڈرائیونگ خاتون کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ جانے کا الزام
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار اور معروف ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ پر ایک خاتون نے ‘منافقت’ کا الزام لگایا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوفیہ حسنین نامی خاتون نے اپنے ٹویٹر پر فہد مصطفیٰ کے مداحوں پر اس وقت بم پھوڑدیا جب انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور بجائے معذرت کرنے کے فوراً وہاں سے رفوچکر ہوگئے۔تاہم خاتون نے واقعے کی زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں ہیں البتہ ٹویٹر صارف صوفیہ حسنین نے فہد کی تصاویر کا مجموعہ (collage) شیئر کرتے ہوئے انہیں بہت برا بھلا کہا اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔
انہوں نے لکھا، “میری گاڑی کو اس سستے پاکستانی اداکار نے ٹکر ماری اور وہ بھاگ گیا۔ وہ لڑکا جو فلموں اور اشتہارات میں بیوقوفوں کی طرح کام کرتا ہے وہ حقیقی زندگی میں ایک گدھا ہے،”۔خاتون کی پوسٹ کو سیکڑوں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا جبکہ کئی دیگر نے ان کو اداکار کے خلاف ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ درج کرنے کا مشورہ دیا۔ بہت سے دوسرے لوگوں نے جواب میں فہد کو بھی ٹیگ کیا اور ان سے معافی مانگنے کو کہا۔