بس 15 دن باقی ، ہر پاکستانی کو 10 لاکھ کی خوشخبری سنادی گئی ، عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے، 20 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10 ملین گیلن راولپنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کے لیے ہے، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20 کروڑ گیلن سے 1 کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

4 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

4 hours ago