دوسرا ٹیسٹ ، بھارت نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو اتنے کم سکور پر آوٹ کر دیا کہ شائقین کرکٹ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ممبئی (قدرت روزنامہ)ممبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم بھارت کے 325 رنز کے جواب میں صرف 62 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور263 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی باولرز نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائنگ کو تباہ کر دیا ، نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے بنائے گئے 325 رنز کے جواب میں صرف 62 رنز ہی بنائے اور پوری ٹیم ہی پولین لوٹ گئی ۔ نیوز ی لینڈ کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے جن میں کپتان ٹام لیتھام 10 اور جیمی سن 17رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے 4 ، سیراج نے 3 ، اکثر پٹیل نے دو اور یادیو نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، انڈیا کی جانب سے سب سے بہترین کھیل اوپننگ پر آنے والے اگروال نے پیش کیا ، جنہوں نے ایک سینچری اور ایک نصف سینچری بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ، ان کے علاوہ شبمان گل نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔ جبکہ کپتان ویرات کوہلی کی کاکردگی صفر رہی اور وہ کچھ کیئے بغیر ہی پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین واپس چلے گئے ۔بھارتی کھلاڑی اکثر پاٹیل نے 128 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے اپنی گیند بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 119 رنز دیئے اور 10 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر انوکھا اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔