پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ) خفیہ کیمرے سے سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سینئر اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر اداکاراؤں کی ویڈیوز بنائیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کاشف چن کے نام سے ہوئی ہے جو ایکسٹرا جونیئر اداکار ہے۔

ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے سینئر اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیوز بنانے کا کہا اور اس کیلئے پیسے بھی دیے۔ اداکارہ نے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن بھی انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ ویڈیو بنتی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کیلئے بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں کام کرنے والی اداکاراؤں کی میک اپ روم میں خفیہ کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس پر متاثرہ اداکاروں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔

Recent Posts

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

20 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

25 mins ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

39 mins ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

50 mins ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

59 mins ago

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

4 hours ago