دل کو صحتمند رکھنا ہے تو گہرے رنگ کے پھل اور سبزیاں کھائیں، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق صحت مند دل کے لیے ضروری ہے کہ گہرے رنگ کی سبزیاں اور پھل کھائی جائیں۔امریکی تحقیقی ادارے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے امراض قلب سے بچنے کے لیے کی گئی تحقیق کی روشنی میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
دل کی صحت اور کھانے کے درمیان تعلق سے متعلق نئی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایلس کا کہنا ہے کہ ‘نہ کھاؤ’ جیسی نصیحتوں سے لوگوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ہم نے کھانے کے ایسے طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
جسمانی وزن کا دل کے امراض سے براہ راست تعلق
ڈاکٹر ایلس کی تحقیق کے مطابق ہم وزن کو متوازن رکھ کر دل سے متعلق خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ ہفتے میں 150 منٹ ورزش جسم میں توانائی کا توازن درست رکھتی ہے۔ عمر کی ہر دہائی کے لیے توانائی کی ضروریات میں 70 سے 100 کیلوریز یومیہ کی کمی واقع ہوتی ہے۔ لہذا اس سلسلے خوراک کا انتخاب بہت ضروری ہے۔
گہرے رنگ کے پھل اور سبزیاں
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اپنی غذا میں ان پھلوں اور سبزیوں کو شامل کریں جن میں فائیٹو کیمیکل زیادہ ہوں، فائیٹو کیمیکلز ہمیں کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گہرے رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ ان پھلوں اور سبزیوں کا جوس پینے کے بجائے انہیں پورا کھانا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں فائبر کی مقدار بڑھتی ہے۔
ثابت اناج پر توجہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی غذا میں ثابت اناج کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں شامل کریں، ثابت اناج چھلکے، گودے اور اندرونی بیج پر مشتمل ہوتے ہیں، ان میں غذائیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ثابت اناج کھانے سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Recent Posts

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…

4 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…

18 mins ago

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

32 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

1 hour ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

1 hour ago

پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد…

1 hour ago