دل کو صحتمند رکھنا ہے تو گہرے رنگ کے پھل اور سبزیاں کھائیں، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق صحت مند دل کے لیے ضروری ہے کہ گہرے رنگ کی سبزیاں اور پھل کھائی جائیں . امریکی تحقیقی ادارے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے امراض قلب سے بچنے کے لیے کی گئی تحقیق کی روشنی میں نئی ہدایات جاری کی ہیں .

دل کی صحت اور کھانے کے درمیان تعلق سے متعلق نئی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایلس کا کہنا ہے کہ ‘نہ کھاؤ’ جیسی نصیحتوں سے لوگوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ہم نے کھانے کے ایسے طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں . جسمانی وزن کا دل کے امراض سے براہ راست تعلق ڈاکٹر ایلس کی تحقیق کے مطابق ہم وزن کو متوازن رکھ کر دل سے متعلق خطرات کو کم کرسکتے ہیں . ہفتے میں 150 منٹ ورزش جسم میں توانائی کا توازن درست رکھتی ہے . عمر کی ہر دہائی کے لیے توانائی کی ضروریات میں 70 سے 100 کیلوریز یومیہ کی کمی واقع ہوتی ہے . لہذا اس سلسلے خوراک کا انتخاب بہت ضروری ہے . گہرے رنگ کے پھل اور سبزیاں تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اپنی غذا میں ان پھلوں اور سبزیوں کو شامل کریں جن میں فائیٹو کیمیکل زیادہ ہوں، فائیٹو کیمیکلز ہمیں کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں . گہرے رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے . ان پھلوں اور سبزیوں کا جوس پینے کے بجائے انہیں پورا کھانا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں فائبر کی مقدار بڑھتی ہے . ثابت اناج پر توجہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی غذا میں ثابت اناج کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں شامل کریں، ثابت اناج چھلکے، گودے اور اندرونی بیج پر مشتمل ہوتے ہیں، ان میں غذائیت بھی زیادہ ہوتی ہے . اس کے علاوہ ثابت اناج کھانے سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے . . .

متعلقہ خبریں