لانگ مارچ اوراستعفے دینے پر اسٹیئرنگ کمیٹی میں اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ کرنے اوراستعفے کے حوالے سے اتفاق کر لیا ہے۔مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پرغورکیا گیا جبکہ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات بھی تیار کرلیںْ۔
ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں۔لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔