روس میں اچانک غائب ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ کہاں پر دکھائی دیا ہے اور اس میں کون سوار تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ماسکو(قدرت روزنامہ) روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما کامچاٹکا میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقائی دارالحکومت پٹروپاولوسک کامچاٹسکی سے ایک گاوں پلانا جانے والا انٹونیو 26 ٹربو طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ دو انجن والے مسافر بردار طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے 6 ارکان موجود تھے۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کے ملبے کی کچھ باقیات مشرقی جزیرہ نما کامچاٹکا کے سمندر کی سطح پر دکھائی دی ہیں۔ طیارے کے ملبے کی جگہ امدادی کشتیوں کو روانہ کردیا گیا۔1982

میں تیار کردہ اس طیارے میں میئر اولگا کوکیریفا بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک انسانی باقیات نہیں ملی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق اس علاقے میں موسم ابر آلود تھا جو حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

12 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

20 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

31 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

50 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

58 mins ago