پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے

نوشہرو فیروز(قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوؤں نے صفایا کردیا۔
ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4 مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔
ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلےگئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لےگئےجو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوؤں کے ساتھی موجود تھے۔
ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعےکی تفصیلات معلوم کی ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات اور ڈاکوؤں کو تلاش کررہی ہے۔
