کچا بادام والی لڑکی یاد ہے! انجلی اروڑہ کا جسمانی تعلق کے بدلے فارچیونر کی پیشکش کا دعویٰ، قیمتی گاڑی کی مالک کیسے بن گئی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور کچا بادام گانے سے شہرت حاصل کرنے والی انجلی اروڑہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں فارچیونر گاڑی کے بدلے جسمانی تعلقات کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس بیان نے اس وقت بھی ہلچل مچادی تھی تاہم اب اس انکشاف کو نئی بحث نے جنم دیا ہے کیونکہ انجلی نے حال ہی میں اپنی نئی ٹوئیوٹا فارچیونر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں انجلی اروڑہ اپنی سفید فارچیونر گاڑی کے سامنے سرخ لباس میں پوز دیتی نظر آتی ہیں، جب کہ ان کی گاڑی کی دہلی رجسٹریشن نمبر پلیٹ بھی نمایاں ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر پرانی ویڈیو کے کلپس کے ساتھ ان تازہ تصاویر کو جوڑ کر طنزیہ تبصرے شروع کر دیے۔ متعدد صارفین نے لکھا کہ جس فارچیونر کی پیشکش پر وہ انکار کر چکی تھیں، اب وہ خود خرید چکی ہیں۔
انجلی اروڑہ بھارت کی مقبول ترین انفلویئنسروں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ وہ اپنے فیشن، میوزک ویڈیوز اور بولڈ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
انجلی کے اس بیان نے بھارتی سوشل میڈیا پر خواتین کے استحصال اور شوبز انڈسٹری کے پسِ پردہ دباؤ پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


کئی صارفین نے انجلی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عزت کے ساتھ اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ کچھ افراد نے ان کے حالیہ طرزِ عمل کو متضاد قرار دیا۔


یاد رہے کہ انجلی اروڑہ نے چند ماہ قبل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے ایک شخص نے فارچیونر گاڑی دینے کی پیشکش کی، مگر میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں اپنی شناخت اپنی محنت سے بنانا چاہتی ہوں۔ اب جب کہ وہ واقعی ایک نئی فارچیونر کی مالک بن گئی ہیں، یہ خبر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

WhatsApp
Get Alert