“ہر بات مت پوچھیں”، خواجہ آصف بلوچستان میں مبینہ میزائل تجربے کا سوال گول کرگئے

وزیر دفاع نے پہلے افواہوں کو قیاس آرائی قرار دیا تھا، اب کہا "ایسی باتیں خلوت میں پوچھیں" کوئٹہ پر پراسرار بادلوں کے نمودار ہونے کے بعد میزائل تجربے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں


اسلام آباد( ڈیلی قدرت کوئٹہ )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے کہ آیا پاکستان نے ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات پر عوامی سطح پر سوال نہیں پوچھے جانے چاہئیں۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا پاکستان نے میزائل تجربہ کیا ہے یا نہیں؟ تو خواجہ آصف نے کہا کہ “اب یہ سب سوال مت پوچھیں، ایسی باتیں خلوت میں پوچھیں۔”
یہ سوال اس وقت سامنے آیا جب منگل کی علی الصبح کوئٹہ کے اوپر ایک نایاب لینٹیکیولر بادل کی تشکیل دیکھی گئی، جس نے عوام کو اس کے ماخذ اور نوعیت کے بارے میں الجھن میں ڈال دیا تھا۔
اس سے قبل اسی ہفتے جب خواجہ آصف سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہائپرسانک بیلسٹک میزائل تجربے کی افواہوں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert