کراچی: خاتون کے ہاتھوں 70 سالہ شخص کے ٹکڑے ٹکڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں 70 سالہ شخص کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے مقتول کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضاء ملے ہیں، قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، خاتون خود بھی اعضاء کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی۔
ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔مقتول کی شناخت 70 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ملزمہ نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول شیخ سہیل ڈاکٹر تھا، میرا شوہر نہیں بلکہ بہنوئی تھا۔اس بیان کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار خاتون کا پہلا بیان مشکوک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات کو ون فائیو پر اطلاع ملی تو ہم جائے وقوع پر پہنچے، ابتدائی طور پر خاتون نے بتایا کہ یہ میرا شوہر ہے، خاتون اور مرد دونوں کئی سال سے ساتھ رہ رہے تھے، ڈیڑھ سال پہلےبھی خاتون پولیس اسٹیشن آئی تھی، خاتون نے پولیس کو کہا کہ شوہر خرچہ نہیں دے رہا، مقتول شیخ سہیل اور خاتون اکیلے رہتے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے رہنے آتی تھی، ون فائیو سے اطلاع ملی کہ انسانی ہاتھ فلیٹ کے باہر پڑے ہیں، اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں ایک شخص کی لاش موجود تھی، لاش کے ہاتھ اور پیر نہیں تھے، سر بھی جسم سے الگ تھا جبکہ دوسرے کمرے میں خاتون آرام سے سو رہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون قتل سے انکاری ہے جبکہ شواہد سارے اس کے خلاف ہیں، خاتون کے ہاتھ اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود ہیں، مقتول کی پہلے سے ایک شادی بھی ہے، آلۂ قتل میں چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، خاتون کی اصل رہائش جونیجو ٹاؤن میں ہے۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے…

10 mins ago

کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ…

15 mins ago

غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ…

20 mins ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل…

25 mins ago

تربت یونیورسٹی کو علمی میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، وائس چانسلر

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی…

38 mins ago

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن نظام میں بہتری لائیں گے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان…

42 mins ago