کوئٹہ مغربی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دو دھماکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے جن میں دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر یو بی جی ایل گیس گرنیڈ حملہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواسیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس متحرک ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔
