اوستہ محمد میں گھر کے اندر گیس سلینڈر دھماکہ، خاتون سمیت چار افراد زخمی


اوستہ محمد (قدرت روزنامہ)اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود سلیم کالونی میں منیر احمد بلیدی کے گھر میں گیس سلینڈر سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert