بلوچستان حکومت نے ڈیجیٹل لائبریری اینڈ انفارمیشن گیٹ وے کے انتظام کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (ایڈمن ونگ)نے ڈیجیٹل لائبریری اینڈ انفارمیشن گیٹ وے (DLIG) کے امور دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) نے دی۔کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری پلاننگ، چیف آف سیکشن (ایف۔ایڈ)، ڈائریکٹر بیورو آف سٹیٹسٹکس بلوچستان، سسٹم اینالسٹ علام یار و ضیا الحق، اسسٹنٹ سسٹم اینالسٹ محمد حارس شامل ہیں، جبکہ کنوینر اور سپر ایڈمن کے فرائض بھی تفویض کیے گئے ہیں۔کمیٹی کے فرائض میں ڈیجیٹل لائبریری کا مناسب انتظام، رپورٹس اور پالیسیز کی باقاعدہ اپلوڈنگ، حکومتی محکموں اور دیگر اداروں کو کنٹرولڈ رسائی، پورٹل اور ڈیش بورڈ کے ہموار آپریشنز اور ہارڈویئر کے مسائل کا حل، اور ضرورت کے مطابق اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert