“عمران خان کا کہنا ہے بدترین قید منظور ہے لیکن کسی صورت غلامی منظور نہیں ، بہن عظمیٰ خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے عمران خان نے بتایا کہ جن حالات میں اور جس طرح قید تنہائی میں مجھے اور بشری بی بی کو رکھا جارہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا۔
عمران خان صاحب نے بتایا کہ جن حالات میں جس طرح قید تنہائی میں مجھے اور بشری بی بی کو رکھا جارہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بدترین قید ہمیں منظور ہے لیکن کسی صورت عاصم منیر کی غلامی منظور نہیں ہے۔ قید میں بے شک موت آجائے… pic.twitter.com/4qxKIAXapT
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2025
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے بدترین قید ہمیں منظور ہے لیکن کسی صورت غلامی منظور نہیں ہے۔ قید میں بے شک موت آجائے لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ جب وزیراعظم کہے کہ پوچھ کر بتاتا ہوں، تو اس کے بعد کیا بات رہ جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان سے بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں۔ جب بھی بات چیت شروع ہوئی، پی ٹی آئی پر ظلم بڑھا دیا گیا، اس لئے پی ٹی آئی کسی سے کوئی بات نہیں کریگی، جو بھی بات ہوگی، وہ علامہ ناصر اور محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔عمران خان نے اپنی قید کے حوالے سے کہا کہ موت آجائے، لیکن کسی بھی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ پر خان صاحب نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہی کے ذریعے میرا پیغام پارٹی تک جائیگا۔
