بڑی آئینی تبدیلی: صوبوں کے اختیارات چھینے جائیں گے؟ وزیراعظم نے تمام وزراء کو غیر ملکی دوروں سے روک دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی ہنگامی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو فی الفور اسلام آباد میں ہی موجود رہنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے باعث ان کے تمام غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس انتہائی اہم اور متنازعہ ترمیم کا مسودہ 7 نومبر کو سینیٹ میں پیش ہو گا اور 10 نومبر کو اس کی منظوری متوقع ہے۔
یہ ترمیم کئی بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے، جن میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی چیف جسٹس آئینی عدالت کو دینا، ہائیکورٹ ججوں کے تبادلے کی شرائط ختم کرنا، اور سب سے اہم، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی گنجائش سمیت بہبود آبادی اور محکمہ تعلیم جیسے شعبے صوبوں سے واپس لینے کی تجاویز شامل ہیں۔ ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہفتے کو چھٹی کے روز بھی جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert