ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے ، شہباز گل

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے۔

شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے کیوں کہ میاں مفرور نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل بڑے میاں کا ہر منصوبہ کرپشن کی اندوہناک داستان ہے ،

ہر منصوبہ عوام کو مزید مقروض کرنے کا باعث بنا ، کرپشن انڈکس میں پاکستان کرپٹ خاندانوں کی بدولت پہنچا ، احساس پروگرام دنیا کے بہترین فلاحی پروگراموں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ احساس پروگرام پر جھوٹا پروپیگینڈا شرمناک حرکت ہے ، ماضی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اعلی افسران اور سیاسی کارکنان مستفید ہوتے رہے ، آج غریب کو اسکا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔