ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں . مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزارا ہے .
انہوں نے فٹ بال کھیلنے کا آغاز کم عمری سے کیا تھا . سینئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی انڈر 18 اور انڈر 23 ٹیموں کی نمائندگی کی ہے . زیدان اقبال نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ اپریل میں کیا تھا . مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو نئے کھلاڑی چارلی اور زیدان شامل ہوئے ہیں . زیدان اقبال نےاپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے . یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا‘ . . .
لندن (قدرت روزنامہ) تاریخ میں پہلی بار انگلش پریمئیر لیگ میں پاکستانی نژاد برطانوی فٹ بالر زیدان اقبال سینئر لیول پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے . سکائی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق زیدان اقبال 18 سالہ مڈفیلڈر زیدان اقبال مانچسٹر کے ویلے رینج سے ہیں .
متعلقہ خبریں